اتوار , 20 ستمبر 2020ء
(316) لوگوں نے پڑھا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بچی زینب امین کے والد سے ملاقات کی اس موقع پر زینب کے والد نے غم زینب کے عنوان کے اوپر اپنی سوانح اسد عمر کو پیش کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج زینب الرٹ بل اسمبلی سے منظور ہوکر قانون بن چکا ہے۔ انہوں نے زینب امین کے والد کو یقین دہانی کرائی کہ زینب الرٹ بل کو پوری طرح نافذ کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے تاکہ قوم کی بچیوں کا تحفظ یقینی ہوسکے۔ وفاقی وزیر نے غم زینب کے عنوان سے کتاب پیش کرنے پر زینب امین کے والد کا اشکریہ ادا کیا۔