پیر , 21 دسمبر 2020ء
(791) لوگوں نے پڑھا
قصور، دلخراش و افسوسناک واقعے میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو اہلیہ کے سامنے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں محلہ حاجی شاہ شریف میں 2 نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل سواروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اہلیہ کے ساتھ واپس آتے پٹرولنگ پولیس کے ملازم نوجوان محمد سلیم پر گولیاں برسادیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول واپس گھر کی طرف محلہ مائی جوائی کی طرف آرہا تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد علاقہ سوگوار ہوگیا لوگوں نے مقتول کی تعریف کی کہ وہ شریف اور اچھے انسان تھے انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔