جمعرات , 17 دسمبر 2020ء
(520) لوگوں نے پڑھا
قصور میں گزشتہ روز 2 خواتین کا اغواء کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چوہا جھرمٹ کے نزدیک مبینہ طور پر ملزمان ندیم، نعیم وغیرہ نے رہائشی عبدالغنی کی بیوی کو اغواء کیا۔ دوسرے واقعے میں منڈی عثمانوالہ کے نواحی گاؤں بدھ سنگھ والا میں مبینہ ملزمان ابرار، محسن نے اللہ دتہ کی سولہ سالہ بیٹی رمشا بی بی کو اغواء کیا۔ اہلخانہ نے اعلٰی حکام سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور اغواشدگان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے کاروائی کا یقین دلایا ہے۔