بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(399) لوگوں نے پڑھا
قصور: تلونڈی سٹاپ دیپالپور روڈ پر ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد جاوید ولد محمد یاسین کے نام سے ہوئی جو کہ چونگی امر سدو کا رہائش ہے۔ زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے موقع ہر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔