پیر , 17 فروری 2020ء
(173) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں ورن میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں فیصل نامی کانسٹیبل شہید ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید کانسٹیبل زینب شہید کے والد امین انصاری کا سکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے۔ پولیس کا ڈاکوؤں کے تعاقب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔