منگل , 01 ستمبر 2020ء
(348) لوگوں نے پڑھا
پنجاب میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کی وجہ سے قصور میں دریائے ستلج میں بھی پانی پڑھنا شروع ہو چکا ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اگر ضرورت پڑی تو ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹمے کیلئے موقع پر موجود ہیں۔ علاقے میں ہر ضروری متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود ہیں ابھی تک صورتحال زیادہ نقصاندہ ثابت نہیں ہوئی ہے البتہ 3 دیہاتوں کا زمینی راستہ بارشوں کی وجہ سے کٹ چکا ہے۔