منگل , 15 ستمبر 2020ء
(315) لوگوں نے پڑھا
قصور، بھٹہ گوریاں والا چوک میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ واقعہ میں چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی صحت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔