اتوار , 29 نومبر 2020ء
(509) لوگوں نے پڑھا
انجمن تاجران قصور کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وہ بھوکے افراد کو روزانہ کھانا کھلائیں گے اس سلسلے میں روزانہ فری دستر خوان دوپہر 1 سے 3 بجے تک ریلوے اسٹیشن قصور پر لگایا جائے گا۔ گزشتہ دنوں انجمن تاجران کے ذمہ داران کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی گئی ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل خالصتاَ اللہ کی رضا کیلئے کیا جائیگا۔