پیر , 17 اگست 2020ء
(175) لوگوں نے پڑھا
قصور، آج سہ پہر کے وقت تھانہ کھڈیاں خاص تحصیل و ضلع قصور کے نواحی علاقے ڈھولن ہٹھاڑ کے قریبی گاؤں عطر سنگھ والا بند دریائے ستلج میں تین نوجوان لڑکے ڈوب گئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دو لڑکے جاں بحق جبکہ تیسرا لڑکا اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ تینوں مذکورہ لڑکوں کا تعلق نزدیکی گاؤں شیرکوٹ سے ہے۔ شام تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ لیکن کوئی بھی لاش نہ مل سکی۔ اب آپریشن رات کے اندھیرے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مرنے والے نا تجربہ کار لڑکے دریائے ستلج میں نہا کر جشن آزادی منا رہے تھے۔