ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(241) لوگوں نے پڑھا
قصور، حضرت بابا بھلے شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ شاہد جاوید نے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے دربار پر آنے والے زائرین کی سیکورٹی اور داخلی و خارجی راستوں پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اہلکاروں سے استفسار کیا اور ہدایات دیں سیکیورٹی امور کی انجام دہی میں کسی مصلحت کو خاطر میں نہ لائیں اور انتہائی دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ زائرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔