ہفتہ , 28 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ قصور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار

قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء (160) لوگوں نے پڑھا
قصور، ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ قتل، ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم کی زیر نگرانی ایس ایچ او محمد یاسر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث عامر عرف عامری گینگ کے تین ارکان سرغنہ عامر عرف عامری، حسنین اور عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان عامر عرف عامری اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چونیاں اورا سکے گردوانوح میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان خود موٹرسائیکل مکینک ہیں جو موٹرسائیکلوں کو سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے، کچھ عرصہ قبل ملزمان نے ایک شہری کوقتل بھی کیا تھا کیونکہ شہری نے ملزمان کوموٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے پہچان لیا تھا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی9موٹرسائیکل، نقدی دو لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے چند روز قبل نجی مشروب ساز کمپنی پر ڈکیتی کرنے والے ایک ملزم احسان کو بھی گرفتار کرلیاہے ملزم کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور نقدی ایک لاکھ روپے برآمدکرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
  • قانون
  • پولیس
  • علاقائی مسائل
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now