جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(606) لوگوں نے پڑھا
قصور، اظہر کالونی بستی لال شاہ گندگی کی ڈھیر کی نظر ہوگیا جو کچھ تھوڑی بہت صفائی پہلے ہوتی تھی وہ بھی ابھی مکمل طور پر ختم ہوکر رہ گئی۔ اس سلسلے میں ایک شہری ایڈوکیٹ صداقت علی چوہدری نے ڈپٹی کمشنر کے نام ایک درخواست دی جس میں علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ کی توجہ دلائی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں درخواست دی کہ علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں ذمہ داران سے پوچھ گچھ کی جائے اور سب سے اہم علاقے میں صفائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے درخواست میں لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کے بارے میں ذکر کیا۔ لوگوں کی جانب سے ان کے اس قدم کو سراہا گیا۔