منگل , 17 نومبر 2020ء
(461) لوگوں نے پڑھا
قصور، پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلعی سطح پر طلبہ و طالبات میں الگ الگ قرات، نعت اور تقریر کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور سٹی کلیم یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز محمد احمد، پرنسپل بوائز کالج سعید احمد بھٹی، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فریحہ سہیل، وائس پرنسپل رفعت سلطانہ، پروفیسرز ملک محمد اصغر، مرزا افتخار، سلیم اللہ ثاقب، شیخ زاہد، چوہدری محمد اکرم، رفیق ساگر، سعدیہ کرامت، ڈاکٹر ناہید کوثر، طلباء و طالبات، معززین شہر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ طلباء کے مقابلہ جات کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز قصور میں ہوا جبکہ طالبات کے مقابلہ جات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قصور میں منعقد ہوئے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانے کے سلسلہ میں منعقدہ تقاریب میں قرات، نعت اور تقریر کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے جس میں ضلع بھر کے طلبا اور طلبات نے بھرپور شرکت کی۔ بعدازاں اول، دوئم اور سوئم آنیوالے طلباء و طالبات میں مہمانوں کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔