جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(307) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاقصور کے علاقے میں تین افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیا گیا۔ وزیر اعلی نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ ادروں کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔