اتوار , 26 جولائی 2020ء
(117) لوگوں نے پڑھا
قصور، تھانہ صدر کے علاقہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب مبینہ جائیداد کے تنازعہ پر سابقہ کونسلر مہراللہ وسایا کہ چھوٹے بیٹے نے اپنے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ کونسلر مہر اللہ وسایا کے بیٹوں مبشر اور شکیل کے مابین مبینہ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑا ہوگیا اور چھوٹے بھائی مبشر نے اپنے بڑے بھائی شکیل احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔