منگل , 03 نومبر 2020ء
(489) لوگوں نے پڑھا
بھرتی پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کے سلسلے میں گزشتہ روز مرد امیدواروں کا قد، چھاتی ناپنے کا عمل جاری رہا۔ واضح رہے کہ قصور پولیس میں ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد عابد خاں، ڈی پی او قصور عمران کشور اور ایس پی محمد عثمان کی زیر نگرانی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ بھرتی کا مکمل عمل شفاف رکھا جائے گا میرٹ پر بھرتی کی جائیگی اس سلسلے میں امیدوار کسی بھی شخص کو کوئی رقم نا دے۔