منگل , 03 نومبر 2020ء
(279) لوگوں نے پڑھا
قصور میں ڈکیتی کی واردات ہوتے ہوتے رہ گئی۔ اتوار رات تقریباً 3:15 بجے کے قریب جمیل احمد خاں صدر مسلم لیگ ن کارپوریشن قصور کی رہائش گاہ بستی برات شاہ پر مُسلخ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جس پر جمیل خاں اور اُنکے بھائی اور بیٹے نے بھرپور مزاحمت کی اور ڈکیتی ناکام بنا دی۔ شدید فائرنگ کی صورت میں جمیل خاں معمولی زخمی ہو گئے۔ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ جمیل خاں نے پولیس کو کال کی جس پر 15 منٹ بعد 2 پولیس ملازم بغیر اسلحہ پہنچے۔فائرنگ کے دوران اہلِ محلہ میں خوف ہراس پھیل گیا اور علاقہ کے لوگوں نے بھر پور مذمت کی۔ متاثرین نے سیکیورٹی حکام سے اپیل ہے ڈاکوؤں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔