پیر , 23 نومبر 2020ء
(407) لوگوں نے پڑھا
نور پور میں معمولی لڑائی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نور پور نہر کا رہائشی لال اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ملزمان شفیق، جاوید وغیرہ موٹرسائیکل پر آئے اور فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، ابتدائی طور پر بات سامنے آئی کہ اس سے پہلے مقتول کی ملزمان سے معمولی لڑائی ہوئی تھی۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ پولیس نے مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔