پیر , 30 دسمبر 2019ء
(563) لوگوں نے پڑھا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے مقدمے میں 68 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔بدھ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 68 ملزمان کو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا وہ تفتیشی افسر کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہیں جس میں انھیں ہلاکت کا ذمےدار بتایا گیا ہے۔ ،تمام ملزمان کا صحت جرم سے انکاراس پر عدالت نے دو جنوری کو سرکاری گواہان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔گواہوں کے بیانات کے بعد جرح اور دلائل کا عمل مکمل کر کے عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا جائے گا۔ مقدمے کی سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔