بدھ , 29 جولائی 2020ء
(325) لوگوں نے پڑھا
قصور، ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ضلع بھر میں خصوصی پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہو کر 20 اگست 2020 تک جاری رکھنے کا پلان ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر جبکہ ڈی سی قصور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے نیز پولیو مہم کیلئے 1419 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس سلسلے میں پولیو مہم کے دوران کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ضلعی حکومت پولیو مہم کے دوران تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز انعم زید، عدنان بدر، آصف علی ڈوگر، نازیہ موہل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مبشر لطیف، علماء اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔