جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(204) لوگوں نے پڑھا
قصور، ضلع میں شیر خوار بچوں کا اغوا معمول بننے لگا جہاں 4 روز میں تین شیر خوار بچے اغوا ہوگئے۔ یہ بچے گھروں سے اغوا ہوئے۔ پولیس کے مطابق چونیاں کے علاقے کنگن پور کا بھٹہ مزدور یاسین کام پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم خاتون اور ایک موٹر سائیکل سوار اس کا 18 دن کا بچہ اغوا کر کے لے گئے۔ اس سے قبل چونیاں میں ملزمان گھر سے دو نومولود بچے اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی، چونیاں کے علاقے بھاگیوال اور بونگی کلیاں سے دو شیر خوار بچوں کو گھروں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ڈی پی او قصور زاہد مرورت نے مغوی بچوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی بازیابی کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔