بدھ , 29 جولائی 2020ء
(202) لوگوں نے پڑھا
قصور، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ کا عمل انجام پذیر پایا گیا فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنر انعم زید، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رینجرز صابر حسین، اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جواد احمد، ڈی ایس پی ٹریفک محمد اعظم اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر شہر سے ہوتا ہواکچہری چوک اور کھڈیاں میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو موثر بنانا اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم زید کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر تمام مکتبہ فکر کے لوگ ضلعی حکومت کیساتھ ملکر مثالی امن قائم کرینگے۔ ان ک مذید کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر امن ومان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ جبکہ اے ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر قانون پر عملدرآمد یقینی بنائینگے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کیخلاف ورزی پر زیر و ٹالیرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ بعد ازاں تمام تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں فلیک مارچ کئے گئے۔