ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(321) لوگوں نے پڑھا
قصور میں شہریوں کے فنگر پرنٹس لیکر انکےاکاؤنٹس خالی کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے احساس پروگرام کی رقوم بھی نکلوائیں، سرغنہ مذہبی جماعت کے عہدیدار کا بیٹا نکلا، دہشتگردوں سے روابط کا بھی شبہ ہے۔ ملزمان کو صدر قصور پولیس نے جعلی موبائل سمز کے ذریعے ملکی اداروں سمیت سادہ لواح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کرکے 3600 ربڑ انگوٹھے، 3500شناختی کارڈ کی کاپیاں، 1400 سمز ، سمز ایکٹیویشن مشینیں، 12 موبائل فون، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز و ایل سی ڈیز برآمد کرلیں۔ملزمان فنگر سکین پرنٹس ڈیٹا سے سمز نکالتے اور بعد ازاں مارکیٹ میں لے جاکر فروخت کردیتے۔ ملزمان احساس پروگرام کی رقوم بھی جعل سازی سے نکلواتے رہے، پولیس دہشت گردی کے حوالے سے روابط کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔ملزمان مامون الرشید، نوید احمد، اور فیصل اقبال کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔