ہفتہ , 28 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ قصور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

قصور میں رونما ہوا لڑکی کے لڑکا بننے کا انوکھا واقعہ

قصور میں رونما ہوا لڑکی کے لڑکا بننے کا انوکھا واقعہ
بدھ , 11 نومبر 2020ء (666) لوگوں نے پڑھا
 قصور میں میٹرک کی طالبہ کے ساتھ انوکھا واقعہ رونما ہواجس کے بعد طالبہ کو دیکھنے کیلئے عوام کا رش اہلخانہ کو مبارکباد دینے کیلئے اُمڈ آیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم گھر والوں کو اللہ کی طرف سے لڑکی کی جنس لڑکے میں تبدیل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون کوٹ اعظم خان گلی انصاریاں والی قصور کے رہائشی غلام مصطفیٰ انصاری کی 17 سالہ بیٹی حفظہ جوکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھی۔ طالبہ کو ایک دن اسکول میں ہرنیاں میں درد محسوس کرنے پر اقبال پولی کلینک لایا گیا جہاں پر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد رپورٹس میں جنس کی تبدیلی کے آثار پائے گئے۔ بعد ازاں اہل خانہ کی اجازت کے بعد اقبال پولی کلینک کے ڈاکٹرز نے طالبہ کا آپریشن کیا تو اللہ کے کرم سے کامیاب آپریشن کے بعد حفظہ لڑکا بن گیا۔ گھر والوں نے اپنے جوان بیٹے کا نام محمد احمد رکھا۔ گھر والوں نے بیٹی کے بیٹے میں تبدیل ہونے کو اللہ کی مرضی سمجھا اور خوشی کا اظہار کیا۔
  • صحت
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now