جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(643) لوگوں نے پڑھا
قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تازہ کاروائی میں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدلحنان کی زیر نگرانی ایس ایچ او گنڈا سنگھ والا آصف محمود خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس، 50 لیٹر دیسی اور ایک پمپ ایکشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔