بدھ , 11 نومبر 2020ء
(320) لوگوں نے پڑھا
فہیم اشرف پاکستان کرکٹ ٹیم کا درخشاں ستارہ جوکہ قصور سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ 16 جنوری 1994 کو پیدا ہوئے۔ قصور کی شان فہیم اشرف دائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں جبکہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔ فہیم اشرف کے آنے سے پاکستان ٹیم کے آل راونڈر کے شعبے میں اچھا اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ فہیم اشرف کا تعلق ضلع قصور کے علاقے پھولنگر سے ہے وہ آبائی گاؤں ميں اپنے دوستوں کے ساتھ خوب انجوائے کرتے نظر آتے ہیں۔ فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ اب بھی اپنے علاقے کے گراؤنڈز کے دورے کرتے ہیں اور ان کی بہتری کی حوالے سے انتظامیہ کو تجاویز دیتے نظر آتے ہیں۔ ان کی ایک درخواست پر پنجاب کے وزیر کھیل کی جانب سے ان کے ہوم گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا کام بھی کروایا گیا۔ قصور کی دھرتی اپنے اس بیٹے پر فخر کرتی ہے۔