جمعرات , 24 ستمبر 2020ء
(208) لوگوں نے پڑھا
قصور، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع پاکر فوری موقعہ پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم بھی تھے، انہوں نے اہل علاقہ سے گفتگو کی ساتھ ساتھ ان کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پنجاب فرانزک ٹیموں اور کرائم سین کو طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ زمین کے معمولی تنازعہ پر باپ اور 4 بیٹوں کا بیہمانہ قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ ملزمان نے زمین کے چھوٹے ٹکڑے کی خاطر خونی، جذباتی اور احساس کے رشتوں کو بری طرح پامال کیا ہے۔ انشااللہ جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ملزمان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔