منگل , 28 اپریل 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
قصور، ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا گیاانہوں نے مختلف اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ غلہ منڈی میں گندم کی خریدوفروخت پر سخت نوٹس بھی لیا، منڈی روڈ سے اپنی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کو ہٹوایا، دفعہ 144کیخلاف ورزی پر ایک دوکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر کے دوکان کو سیل کرنیکا حکم بھی دیا۔ ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور مقرر ریٹس پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔