پیر , 02 نومبر 2020ء
(428) لوگوں نے پڑھا
تھانہ صدر قصور پولیس نے5 روز کے انتہائی قلیل وقت میں نوجوان عثمان ندیم کے اندھے قتل میں ملوث ملزم چاند کو گرفتار کرلیا، دوست ہی قاتل نکلا، ملزم کا اعتراف جرم،آلہ قتل پسٹل برآمد کرلیا گیا۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی گئی۔ واضح رہے 24 اکتوبر کو بستی چراغشاہ کے رہائشی ڈاکٹر محمد ندیم کے جواں سال بیٹے عثمان کی نعش تھانہ صدر قصور کے علاقے نظام پورہ روہی نالہ کے قریب سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔