بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(352) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور سے بچہ غائب ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کی عمر ایک دن ہے۔ بچہ ہسپتال کے گائنی وارڈ سے اغواہ ہوا متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ بچہ کو حفاظتی ٹیکہ لگانے کے بہانے عورت نے لیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہوگئی۔ متاثرین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا بچہ بازیاب کروایا جائے۔ بعد ازاں گزشتہ روز ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک عورت کو بچے کو اُٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔