اتوار , 20 ستمبر 2020ء
(614) لوگوں نے پڑھا
قصور، ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کی خصوصی ہدایات کے مطابق قصور کو ماڈل سٹی بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور سٹی نے آج مصطفیٰ آباد نہر کے کنارے پودے لگے اور صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی کی اور بہتری کی ہدایات دیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ماحول کا قیام ہر صورت میں عمل میں لایا جائے گا تاکہ ماحول لوگوں کی صحت کا ضامن رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عملہ کا ہر رکن اسے مشن سمجھ کر اس کام میں جت جائے۔