جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ قصور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سکھ مذہب کا کنگن پور کا قدیم گوردوارہ مذہبی ہم آہنگی کا نشان

سکھ مذہب کا کنگن پور کا قدیم گوردوارہ مذہبی ہم آہنگی کا نشان
پیر , 05 اکتوبر 2020ء (800) لوگوں نے پڑھا
قصور، زیر نظر خوبصورت تصویر جس میں آپ کو ہر مذہب کے نمائندہ نظر آئیں گے سکھ مذہب کے گوردوارے کے سامنے کی ہے۔ یہ گوردوارہ قصور کے علاقے کنگن پور میں واقع ہے۔ جہاں اب بھی سکھ مذہب کے پیروکار گوردوارے میں مذہبی فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ یہ گوردوارہ شری پہلی پتشاہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ قدیم گوردوارہ اور اس میں سکھوں کا عبادت کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان امن و آشتی کا پرستار ملک ہے اور مذہبی ہم آہنگی چاہتا ہے۔ حکومت پاکستان نے جہاں ماضی قریب میں سکھوں کے عظیم مرکز کرتارپور میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کیلئے شاندار گوردوارہ کی عمارت تعمیر کرکے پوری دنیا سے سکھ مذہب کے پیروکاروں کو گوردوارے آنے کی دعوت دی ہے وہیں اس طرح کے ضلعوں میں موجود قدیم عبادت گاہوں کی بہترین نگہداشت کرنی چاہیں تاکہ  بین المذاہب ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو۔   
  • مذہب
  • مذہبی مقامات
  • آرٹس اور تفریح
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now