پیر , 21 ستمبر 2020ء
(491) لوگوں نے پڑھا
قصور، علی میڈیکل سٹور بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک اسٹیل باغ پر رات ایک بجے کے قریب ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ماسک پہنے ڈاکو ہنڈا 125 پر آئے اور میڈیکل سٹور پر کام والے لڑکوں کو گن پوئنٹ پر یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بناتے 30 ہزار کے قریب نقدی لے اُڑے۔۔ 15 کال کرنے پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروفِ کاروائی ہوگئی۔ قصور شہر و گرد و نواح میں عرصہ سے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام الناس کا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت صاحب سے لوٹ مار ڈکیتی و جرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کو فوری پابندِ سلاسل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔