منگل , 22 ستمبر 2020ء
(376) لوگوں نے پڑھا
قصور تھانہ صدر کی حوالات میں بند چوری کے مقدمہ کے ملزم نے تیزاب پی لیا جس کے بعد ملزم کی حالت غیر ہوگئی۔ ملزم کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم منیر عرف بیلا نے واش روم صفائی کے بہانے رضا کار کے ذریعے تیزاب منگوایا یہ پتا نہیں چل سکا کہ ملزم کی جانب سے کیوں تیزاب پیا گیا۔ پولیس پوچھ گچھ کرررہی ہے۔