ہفتہ , 25 مارچ 2017ء
(322) لوگوں نے پڑھا
قصور، قصور کے نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران حقیقی بہن بھائی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چونگی امرسدھو لاہور کا اختر علی اپنی سترہ سالہ ہمشیرہ بنیش اور اہلیہ عابدہ کے ہمراہ حویلی لکھا سے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد واپس لاہور جارہا تھا کہ تلونڈی کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل سڑک میں کھڑی بھینس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تینوں افراد موقع جاں بحق ہوگئے۔ ریلوے اسٹیشن قصور کے قریب جماعت پورہ کا امانت علی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا مصطفی آباد کے قریب تیزرفتار گاڑی نے ثریا بی بی کو کچل ڈالا جبکہ چونیاں کے علاقے دیو سیال کے قریب تیزرفتار گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار زخمی اور اس کی پانچ سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی دریں اثناء موضع چاھڑ کے کے رہائشی لیاقت علی کا کمسن بیٹا محمد اویس گھر کے باہر گلی میں کھیل رہاتھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے کچل ڈالا پولیس مصروف کاروائی ہے۔