جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(355) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی پہچان جرات والے اور چیتے سا جگر رکھنے والے بہادر نڈر بے باک نوجوان آفیسر شہید نثار علی پنجاب پولیس کو کون نہیں پہچانتا جس نے ہمیشہ سینہ تان کر دشمن کی گولی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اور کئی مواقعوں پر اپنی جان پر کھیلتے ہوئے چوروں ڈاکوؤں ڈکیتوں کا قلع کما کیا۔ شہید کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے قیام پور، چک نمبر 323 ج ب سے تھا۔ شہید کو مختلف ادوار میں ٹوبہ تعینات رہنے والے ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز بخوبی جانتے ہیں۔شہید وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے عرصہ تقریباً ایک سال پہلے شہید ہو گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نثار علی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ہمیں یہاں اپنے ملک و قوم کیلئے شہید ہونے والے جوانوں کے گھر والوں خاص طور پر ان کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے بلکہ انہیں دلاسا دیتے رہنا چاہیےاداروں میں ان کی شہادت کے بعد گھر والوں کی خصوصی قدر کرنا چاہیے انہیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نا کرنا پڑے اور یہ بات یاد رکھنی چاہیے اگر جوانوں کی قدر نہ کی گئی تو کوئی ماں اپنا لخت جگر پولیس میں بھرتی کروانا پسند نہیں کرئے گی۔ میری دھرتی گروپ اپنے شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔