بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(576) لوگوں نے پڑھا
استاد عمر ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام ونٹر ہاکی کیمپ 25 دسمبر سے لگے گا جس میں کوالیفائیڈ کوچز کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کو تربیت دیں گے۔ قائد اعظم ہاکی اسٹیڈیم ہاؤسنگ کالونی میں لگنے والا کیمپ 25 دسمبر سے 1 جنوری تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں انڈر 12، 14، 16 کے لڑکوں کی تربیت ہوگی۔ سابق کھلاڑیوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام سے ہاکی کیمپ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے بچوں کو کیمپ میں زیادہ سے زیادہ حصہ دلوانے کی اپیل کی ہے تاکہ نئے بچوں کی نا صرف ہاکی کے حوالے سے تربیت ہو بلکہ وہ ملک و قوم کی ہاکی کے میدان میں خدمت کرسکیں۔ ہاکی میں دلچسپی رکھنے والوں میں کیمپ کو لے کر کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔