جمعہ , 11 دسمبر 2020ء
(623) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، چک نمبر 400 ج ب کے نوجوان عدیل نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ نوجوان کی بہادری پر پورا علاقہ عش عش کر اُٹھا۔ بہادر سپوت محمد عدیل نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس میں 3 ڈاکو چک نمبر 400 ج ب کے قریب راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران کسی راہ گیر نے ڈیرے پر آکر اطلاع دی جہاں محمد عدیل موجود تھے محمد عدیل فوری ڈاکوؤں کے پیچھے روانہ ہوئے اور ان کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی بہادری، جراٗت اور ہمت سے 3 میں سے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور پکڑے گئے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ نوجوان محمد عدیل کے بہادری کے اس کارنامے کے بعد اہل علاقہ نے انہیں خوب داد دی اور دعائیں دیں۔