اتوار , 13 دسمبر 2020ء
(636) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے راہزن اور روڈ رابر، جیسے جرائم میں ملوث ارشاد عرف کودی گینگ کے سرغنہ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 13موٹر سائیکل، 16 موبائل فون، لاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس ڈی پی او راجہ عمر فاروق کی جانب سے گزشتہ دنوں چوری و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد پولیس کو ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او صدر گوجرہ انسپکٹر غلام شبیر، ناصر عباس ایس آئی، محمد ارشد ایس آئی،شہباز احمد اے ایس آئی، ممتاز حسین اے ایس آئی معہ ملازمان کی ٹیم کے ذریعے سے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ارشاد عرف کودی گینگ کے7ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود تھے جن میں ڈکیتی، راہزنی، چوری، روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے 24 سے زائد مقدمات شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ٖڈی پی او ٹوبہ کی جانب سے پولیس ٹیم کی کارکردگی پر ان کیلئے نقد اعلان اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا۔