جمعہ , 18 دسمبر 2020ء
(804) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دکانداروں کیلئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہر بھر کے تمام دکانداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے لہزا تمام دکاندار 3 روز کی میعاد کے اندر اپنی دکانوں کی حد بندی کردیں اور تمام تجاوزات کو ختم کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں جرمانہ اور تجاوز کی ضبط ہونے کی سزا ہوسکتی ہے اور دکان بھی سیل ہوسکتی ہے۔