جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

استاد محمد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی کا گرانقدر نام

استاد محمد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی کا گرانقدر نام
ہفتہ , 31 اکتوبر 2020ء (567) لوگوں نے پڑھا
ہاکی کھیل کی اگر بات کریں تو ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کئی نامی گرامی کھلاڑی پاکستان کو اس کھیل کی خدمت کیلئے دیئے جوکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اعزاز ہے۔ اس وقت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی کے بڑے ناموں کی بات کی جائے جنہوں نے اس کھیل کی خدمت کی اور یہاں کے کھلاڑیوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں اس کھیل سے منسلک کرواکر روزگار بھی دلوایا۔ ان ناموں میں 2 کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ جبکہ ایک ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ایک استاد محمد اسلم عرف روڈا مرحوم جبکہ دوسرے محمد اقبال بالی صاحب ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک اہم نام استاد محمد عمر کا ہے ان کا تعلق ہاوسنگ کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور وہاں پر انہوں نے ایک اکیڈمی بنائی ہوئی جو کہ استاد محمد عمر اکیڈمی کے نام پر جاری وساری ہے اور اس کو چلاتے ہوئے ان کو تقریبا تیس سے پینتس سال ہوچکے ہیں ان کی خود کی اگر ہاکی کی کے کھیل کی بات کی جائے تو وہ بہت ہی اچھا ہاکی کھیلتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کی ملنسار شخصیت ان قدر کو بڑھاتی ہے۔ ان کی اکیڈمی سے اب تک تقریبا 150 لڑکوں کو ہاکی کی وجہ سے روزگار میسر آیا جوکہ اب اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں۔ استاد محمد عمر کی خاص بات کہ وہ اپنا کام فی سبیل اللہ کررہے ہیں۔ استاد محمد عمر کے تیار کئے کھلاڑی انٹرنیشنل ہاکی بھی کھیل چکے ہیں۔ ہاکی کے چاہنے والوں نے حکومت و ہاکی کے ذمہ داران سے التماس کی ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہاکی اسٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مذید تندہی سے ہاکی کی خدمت کرسکیں۔     
  • شخصیت
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now