پیر , 16 نومبر 2020ء
(371) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے ایم تھری رجانہ انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق کار نجی شوگر مل کے مالک میاں حسنین شفیع کی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جابر اور ایک شخص ملک راشد جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں حسنین زخمی ہوئے ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ لاہور سے شورکوٹ آتے ہوئے رجانہ کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔