پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(291) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کیمطابق ضلع کی پولیس نے ستمبر 2020 میں 779 مقدمات درج کئے ہیں، 651 ملزمان گرفتار کئے، 929800 کی رقم وصول ہوئی، ضلع بھر میں 209 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا اسی طرح 91 عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی منشات فروش گرفتار جبکہ بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔ اسی طرح ٹوبہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں قتل اور زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ماہانہ رپورٹ میں جس کی تفصیلات درج ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔