جمعرات , 10 دسمبر 2020ء
(816) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، چک نمبر 360 گ ب کی سات سالہ فاطمہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کا جلد سراغ لگالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 360 گ ب میں سات سالہ فاطمہ 7 نومبر کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گئی جس کے بعد بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ رجانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے ڈی پی او کی ہدایات کی روشنی میں بچی کی تلاش کی کوششیں شروع کیں اسی سلسلے میں گاؤں کی گھر گھر کی تلاشی بھی کی گئی لیکن تاحال بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔ بچی نا ملنے پر بچی کی والدہ غم سے نڈھال ہیں۔ فاطمہ نرسری کلاس کی طالبہ ہے۔ بچی نا ملنے پر علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اہل علاقہ نے پولیس حکام سمیت چیف جسٹس، وزیراعظم پاکستان، اور دیگر اداروں سے معصوم پھول کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔