بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(335) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سماجی کارکن میڈم صفیہ حق کے بینک اکاونٹ سے رقم نکلوانے والوں کا سراغ نہ مل سکا۔ گزشتہ دنوں ان سے کسی نے فون کال پر بنک آفیسر بن کر معلومات حاصل کیں اور بینک اکاونٹ سے رقم نکلوا لی۔ بنک مینجر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈم صفیہ حق سے فون پر معلومات حاصل کرکے بنک سے رقم نکلوانے والے بنک فراڈ گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی ایس پی صدر سرکل بھی اسی طرح کے فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں جوکہ ضلعی مسائل میں اضافہ بن کر سامنے آیا ہے لوگوں کے بینک اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی رقم چوری کرلی جاتی ہے۔ میڈم صفیہ حق نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عوام الناس کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بینک اکاونٹ کی معلومات آنیوالے فون پر ہرگز نہ دیں تاکہ آپ کا سرمایہ اکاونٹ میں محفوظ رہ سکے۔ میڈم صفیہ حق نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایسے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے بنکوں کے اکاونٹس سے لوٹی دولت واپس دلائی جائے اور اس طرح کے جرائم کا انسداد کیا جائے۔