ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(191) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیکیورٹی و انتظامی عہدیداروں کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد ڈویژن راجہ رفعت مختار کا کہنا تھا شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں اہل تشیع کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ تقریب میں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق، ڈی سی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر، کمشنر فیصل آباد عشرت علی، صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض، ایم پی اے گوجرہ بلال ورائچ، ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر، چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان، پولیس افسران، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام، ضلعی کمیٹیوں کے نمائندگان، انجمن تاجران، اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کے ماہ مقدس میں اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی شہادت عظیم قربانی ہے جس نے دین اسلام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام پر امن گزرے گا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر ٹوبہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے تمام شرکا ضلعی انتظامیہ اور دیگراداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔