اتوار , 01 نومبر 2020ء
(344) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس بلال مسجد کمال چوک سے نکالا گیا۔ مرکزی جلوس کی قیادت تاجدار ختم نبوت مولانا شمس الزماں قادری اور سنی تحریک کے رہنما مولانہ منعم حسین صدیقی نے کی۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جھنگ روڑ پہنچا جہاں چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے۔ جلوس میں علماء اکرام،مشاءخ، نوجوان سیاسی نمائندگان سمیت عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کے راستوں پر لنگر پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی۔ جلوس کے راستوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا صدر بازار پہنچا جہاں علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے ہمراہ ریسکیو محکمہ صحت میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت دیگر اداروں کے ملازمین بھی موجود تھے۔