جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ گئے
ہفتہ , 15 اگست 2020ء (229) لوگوں نے پڑھا
تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے صبح 5.30 بجے محمد حسن ایس آئی انچارج چوکی مقبول شھید اور خضر حیات اے ایس آئی مع ملزم پولیس مقدمہ نمبر 565/20 بجرم 392 ت پ تھانہ رجانہ میں گرفتار رہزنی کے ملزم فیصل سلیم ولد محمد سلیم قوم بٹ سکنہ ڈاکخانہ بازار رجانہ کے انکشاف پر اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری و برآمدگی کے لئے جارہے تھے کہ لنک روڈ بھاگٹ سے 361 گ ب نزد جنگل پہنچے تو نا معلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ملزمان جنگل میں چھپ گئے، حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے انکا گرفتار ساتھی ملزم فیصل زخمی ہوگیا وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ مع نفری اور ارد گرد کے تھانہ جات اور ایلیٹ کی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے جنگل کا گھیراؤ کر کے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا گیا دوران سرچ حملہ آور ملزمان میں سے ایک ملزم نصراللہ عباد ولد عباد قوم راجپوت سکنہ 286 گ ب کو اسلحہ سمیت جنگل کے دوسری جانب نہر کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا جسکے دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے قبل ازیں اس علاقہ میں ڈاکو ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنے کی کوشش کرتے رہیں ہیں۔ عوام الناس کی شکایت پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اس علاقہ میں پولیس کو گشت بڑھانے اور ناکہ بندی کی ہدائیت کی تھی- قوی امکان ہے کہ یہ وہی جرائم پیشہ افراد ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
  • لڑائی
  • کارروائی
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now