پیر , 19 اکتوبر 2020ء
(385) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، موٹروے ایم 4 پر ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا۔ لاش اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں 3 زخمیوں کی شناخت ریاض، توفیق اور نذیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ دوران سفر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔