جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(1056) لوگوں نے پڑھا
مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نے اولڈ ایج ہوم اور دارالامان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔انہوں نے اولڈ ایج ہوم کے رہائش پذیر بزرگوں اور دارلامان کی رہائش پذیر خواتین کا حال احوال دریافت کیا اور ادارہ کی سفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا بعد ازں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں پودہ بھی لگایا۔ اس موقع پرجناب رائے عبدالشکور مارتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، جناب عبدالمطلب سوشل ویلفیئر آفیسرانچارج اولڈ ایج ہوم، میڈم مسرت نسیم شاکر سپرنٹنڈنٹ دارالامان، محمد صدیق جندران منیجر صنعت زاراور ارشد قادری میڈیکل سوشل آفیسر گوجرہ بھی موجود تھے۔